14 نومبر 2016 - 18:42
امریکہ ایران کے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کر سکتا: بروجردی

ایرانی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے قومی مفادات کے تحت پالیسیوں پر عمل کر رہا ہے اور امریکہ کی نئی حکومت سے ہماری پالیسیوں کو فرق نہیں پڑے گا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے قومی مفادات کے تحت پالیسیوں پر عمل کر رہا ہے اور امریکہ کی نئی حکومت سے ہماری پالیسیوں کو فرق نہیں پڑے گا.

علاء الدین بروجردی نے كہا كہ امريكي صدارتي انتخابات كے نتائج ايك اعتبار سے اہمیت ركھتے ہيں كيونكہ اس سے امريكي معاشرے كي اكثريت كا احتجاج واضح طور پر نظر آتا ہے.

انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ شروع سے امريكہ كي حكمت عملي اسلامي جمہوريہ ايران اور اسلامي انقلاب كے خلاف رہي ہے تو ہم امريكيوں سے كسي قسم كي كوئي توقع نہيں ركھتے اور ہميں كوئي فرق نہيں پڑتا كہ امريكہ ميں كون سا شخص اقتدار ميں كامياب ہوتا اور كس كو شكست ملتي.

انہوں نے كہا كہ ايران كا جوہري معاہدہ، امريكہ اور ايران كے درميان دو طرفہ معاہدہ نہيں ہے بلكہ يہ ايك كثيرالجہتي معاہدہ ہے اور كوئي بھي اس معاہدے كي خلاف ورزي نہيں كر سكتا.

بروجردي نے كہا كہ خطے ميں امريكہ كے انساني حقوق كے خلاف ورزي كي پاليسي اور قدامت پسند جرائم كو تبديل ہونا چاہيے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲